• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عمران خان کی وجہ سے چور ایک ہو رہےہیں ، فواد چودھری

Feb 14, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کبھی فضل الرحمان تو کبھی آصف زرداری سے ملتے ہیں، وزیراعظم عمران خا ن کی وجہ سے چور ایک ہورہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف اوران کےبیٹےلندن میں بیٹھےہوئےہیں، نوازشریف اوراسحاق ڈار میں ہمت ہے تو ملک آکرکیسز کاسامناکریں، عمران خان تو ان کو پیسہ واپس لانے کی بات کرتے ہیں، نوازشریف سےکوئی ذاتی لڑائی نہیں،قوم کےپیسےواپس کر دیں ، اسحاق ڈار اور نوا ز شریف نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، جنہو ں نے معیشت برباد کی وہی مہنگائی کی بات کرتے ہیں ۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پسماندہ علاقوں کےلیے کچھ نہیں کیا ، آج جہلم میں ہیلتھ کیئر یونٹس ہیں، بلاول سے کہوں گا پہلے الیکشن لڑنا سیکھ لیں ، منظور پاپڑ والے کا ایڈریس پنڈ دادنخان کاہے ۔