بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) نیا پاکستان بنا نے والوں نے پرانے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر کھ دیا ہے عوام اپنے بچوں کو بھوکا سولا نے پر مجبور ہیں 50لاکھ گھر بنا کر دینے والوں نے غریب کا ٹھلہ ، چھپرا ،جھو نپڑا گرا دیا ہے کسان کھاد کے لئے رل گئے ہیں گند م کا نیا بحران پیدا کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے سابق سنیٹر چوہدری سعود مجید کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کے بہت بڑے اجتما ع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے محمود احمد چیمہ ، اویس لغاری ، عبدالرحمن کانجو ، چوہدری محمود مجید ،چوہدری سعد مسعود ، عمران غوری، میاں شاہد اقبا ل، عبدالخالق کا می ، حاجی بلیغ الرحمن کھوکھر ،شیخ محمد رفیق ، مستری محمد سلیم ، چوہدری بشارت علی ، اصغر جھنگوی ، محمد اکمل بھٹی ، بلال بلوچ، فیصل بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ آج لوگ نوا ز شریف کے دور کو یاد کر تے ہیں عمران نیازی نے جھوٹ بو ل کر قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے انہوں نے کہاکہ لوگوں کے گھر گرانے اور ان سے چھتیں چھینے والے نے اپنا بنی گالہ کا محل چند ٹکوں میں ریگولر ائز کرالیا ہے انہوں نے کہاکہ عمران نیازی جھوٹ بولتا ہے کہ اس نے نواز شریف سے کم لاگت میں موٹروے بنا ئی ہیں میں اسے چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ایک کلومیٹر بنا ئی گئی سٹرک ہی دکھا دے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ملک کو اندھروں سے نکالا اور 12ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہم نے بہاولپور اور حاصل پورکے درمیان دو رویہ سٹرک بنا ئی انہوں نے کہاکہ خدمت کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے عمران نیازی نے حتساب کی آڑ میں اربوں روپے خرچ کر کے اور عدالتوں میں جھوٹے کیس بنا کر نواز شریف ،شہباز شریف اور ہمارے مسلم لیگی قائد ین کو جیلوں میں ڈالا اور 22مہینے تک شہزاد اکبر کے ذریعے ہمارے اوپر بہتان تراشیاں کی گئیں لیکن برطانوی عدالتوں اور ایجنسیوں نے ہمیں کلین چٹ دے دی حمزہ شہباز نے کہاکہ خدمت کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے جبکہ جھوٹ کے پائو ں نہیں ہو تے انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اللہ کی پکڑمیں آچکا ہے اسے عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا وہ سکروٹنی کمیٹی میں اپنا دفع نہیں کر سکا نواز شریف کی جماعت کو دوبار ہ موقع ملے گا اور ترقی کا وہی دور واپس آئے گا کسان اورعوام اللہ کی مدد سے خوشحال ہو ں گے انہوں نے کہاکہ بہاولپور میں کارکنوں کا جوش اور ولولہ یہ بات سمجھنے پر مجبور کرتا ہے کہ عمران نیازی کا بوریا بستر جلد گول ہو نے والا ہے اس کا جھوٹا احتساب کا نعرہ زمین بوس ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ مجھے سعود مجید نے گھر آکر ایسا محسوس ہو تا ہے جیسے میں اپنے گھر میں آگیا ہوں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ عمران نیازی سے جلد ملک کی جان چھڑائے ۔کارکنوں سے چوہدری سعد مسعود نے بھی خطا ب کیا ۔