بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم) گورنمنٹ پرائمر ی سکول سے لکڑی چوری سیکنڈل افسران نے اپنے ماتحت آفیسر اورہیڈماسٹر کوبچانے کی خاطر محکمانہ کاروائی کرکے انکوائری کاحکم دیدیا15 لاکھ سے زائد مالیت کے قیمتی درخت چوری کرنے پرپولیس میں اندراج مقدمہ کیلئے تحریری نہ بھجوائی گئی اہل علاقہ کاشدیداحتجاج فوری طورپرلکڑی چوری سیکنڈل میں ملوث ڈپٹی ڈی ای او اورہیڈماسٹراوردیگر لکڑچوروں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کامطالبہ، تفصیل کے مطابق تحصیل سٹی بہاولپورکے علاقہ میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول ٹبی دایامیں مبینہ طورپرڈپٹی ڈی ای او سٹی اورمتعلقہ ہیڈماسٹرنے15 لاکھ سے زائد مالیت کے قیمتی درخت دن دیہاڑے کٹواکرفروخت کرادیئے سماجی رہنماکی طرف سے اعلی حکام کودرخت کٹوانے کی ویڈیوبھجوانے پر ڈی ای اوتعلیم نے ہیڈماسٹر کومعطل کرکے انکوائری کاحکم دیدیاتھاجبکہ ڈپٹی ڈی ای او کوکاروائی سے بچاکر ہیڈماسٹرکوبھی بے قصورکرنے کی منصوبہ بندی شروع کررکھی ہے جبکہ مکینوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کیخلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ لکڑی چوری سیکنڈل میں ملوث افسران اورلکڑی چوروں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرانے سے ثابت ہوتاہے کہ مذکورہ بالادرختوں کی چوری دانستہ طورپرکی گئی ہے اورہیڈماسٹرکوبھی انکوائری میں بے قصور قراردے کرلاکھوں روپے مالیت کے درخت ہضم کرنے کی منصوبہ بندی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب اوردیگرارباب اختیارسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔