• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

17ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے باہمی اشتراک سے قلعہ ڈیراوڑ کے مقام پر دلوش سٹیڈیم کے قریب “بہاولپورٹریڈ فیئراینڈ فوڈ کورٹ ” کا کامیاب انعقاد کیا گیا

Feb 15, 2022

ؓبہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)17ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے باہمی اشتراک سے قلعہ ڈیراوڑ کے مقام پر دلوش سٹیڈیم کے قریب “بہاولپورٹریڈ فیئراینڈ فوڈ کورٹ ” کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کمپنیز، اداروں اور بزنسز نے اپنے اپنے سٹالز لگائے او رٹریڈ فیئر کے علاوہ فوڈ کورٹ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ٹریڈ فیئر کا با قاعدہ افتتاح کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن ریٹائر محمد ظفر اقبال اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کیا۔ بہاولپور ٹریڈ فیئر کے انعقاد میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور لوکل انتظامیہ کے دیگر متعلقہ اداروں نے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ بہاولپور ٹریڈ فیئراینڈ فوڈ کورٹ کا انعقاد مورخہ11تا 13فروری 2022 تک کیا گیا جسے کثیر تعداد میں شائقین نے وزٹ کیا۔ جن اہم شخصیات نے بہاولپور ٹریڈ فیئر کا وزٹ کیا ان میں کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء، کمشنر بہاولپور، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ڈپٹی کمشنر بہاولپورعرفان علی کاٹھیا، ڈی پی او بہاولپو رعبادت نثار ، پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود، رینجرز کے سیکٹر کمانڈر برگیڈئر جاوید اقبال، ونگ کمانڈر کرنل حسن لیاقت علی، ڈپٹی سیکرٹری ساؤتھ پنجاب عبد الصبور ٹھاکر، ایم پی اے یزمان احسان الحق چوہدری کے علاوہ دیگر اہم سیاسی و کاروباری شخصیات اوربہاولپور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے اراکین نے کثیر تعداد میں وزٹ کیا۔ ٹریڈ فیئر میں عوام کی دلچسپی شروع دن سے ہی متاثر کن تھی اور پہلے روز سے ہی عوام کی ایک بڑی تعدا د ٹریڈ فیئر میں پہنچنا شروع ہو گئی تھی جنہیں خوش آمدید کہنے کے لیے چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد علی جبار، نائب صدرمنصور احمد اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی ہمہ وقت موجود تھے۔ بہاولپور چیمبر آف کامرس کے سابق صدور جن میں چوہدری عبدا لجبار، شیخ محمد عباس رضا،ملک محمد اعجاز ناظم،تنویر محمود، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی، ممبران بہاولپور چیمبرکی ایک بڑی تعداد نے بہاولپور ٹریڈ فیئرکا وزٹ کرکے اس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔بہاولپور ٹریڈ فیئر کے آخری روز اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ٹریڈ فیئر اور فوڈ کورٹ میں سٹال ہولڈرز کو چیمبر کی جانب سے بدست وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی، چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد جبار اور نائب صدر منصور احمد، اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔