• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ای کالج کے پرنسپل کی جانب سے استاد کیخلاف مقدمہ درج کروانے کے خلاف طلباء و طالبات کا شدید احتجاج کلاسسز کا بائیکاٹ پرنسپل کے خلاف نعرے بازی

Feb 15, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ایس ای کالج کے پرنسپل کی جانب سے استاد کیخلاف مقدمہ درج کروانے کے خلاف طلباء و طالبات کا شدید احتجاج کلاسسز کا بائیکاٹ پرنسپل کے خلاف نعرے بازی۔تفصیل کے مطابق پرنسپل ایس ای کالج پروفیسر خالد اقبال رضا کی جانب سے اپنے ہی کالج کے پروفیسر وسیم نواز کے خلاف تھانہ سول لائیز میں مقدمہ درج کروانے کیخلاف طلباء نے پرنسپل آفس کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کلاسسز کا بائیکاٹ کردیا اور شدید نعرے بازی کی۔طلباء کا کہنا تھا کہ پروفیسر وسیم نواز نے پرنسپل کو غیر قانونی اور غلط اقدامات پر روکا تھا جس کی وجہ سے پرنسپل ان کے خلاف ہو گیا اور ایک من گھڑت واقعہ بنا کر پروفیسر وسیم نواز کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرادیا جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں۔طلباء نے مذید کہا کہ وفیسر وسیم نواز پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایش ایس ای کالج کے صدر بھی ہے اور یہ واقعہ پورے پنجاب میں تحریک کا باعث بھی بن سکتا ہے۔مظاہرین طلباء نے مطالبہ کیا کہ پروفیسر وسیم نواز پر قائم جھوٹا مقدمہ فل الفور ختم کیا جائے اور پرنسپل کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کی جائے۔