بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) آرٹس کونسل بہاول پور’ٹیلنٹ نظرانداز’ ٹیلنٹ ہنٹ میں شرکت کی پرفارم کیا مگرمجھے نظراندازکرکے اپنے منظورنظرافرادکونوازاگیا ان خیالات کااظہار گلوکارہ گل نازبانوجٹی صدر سنگراتحادپاکستان نے کمشنر بہاول پورکودی گئی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کیاانہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں گلناز بانو (جٹی بہاولپور کی فوک گلوکارہ اور صوفی گلوکارہ ہوں اورمیں مختلف زبانوں میں گلوکاری کرتی ہوںپاکستان کے لیے بیرون ملک پرفارم کیا ہے۔میں نے کئی بار بہاولپور آرٹس کونسل سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے مجھے نظر انداز کیا اور ان کے زیر اہتمام کسی بھی شو میں مجھے اسپانسر نہیں کیا۔ وہ صرف چند منتخب افراد کو سپانسر کرتے ہیں اور دوسرے ٹیلنٹ کو نظرانداز کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ حال ہی میں، میں نے سی ایم ٹیلنٹ ہنٹ 2022 کے لیے درخواست دی ہے اور اس ایونٹ میں شرکت کی ہے۔ میری پرفارمنس کے بعد جب انہوں نے رزلٹ کا اعلان کیا تو مجھے یکسر انکار کر دیا اس دوران میں نے جیوری اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن انہوں نے مجھے یکسر نظر انداز کیا۔بہاولپور آرٹس کونسل کے چیئرمین ہونے کے ناطے، آپ سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی آرٹس کونسل کی انتظامیہ کو ضروری احکامات جاری کریں کہ وہ بہاولپور کے ٹیلنٹ کو نظرانداز نہ کریں اور ہمیں وقتا فوقتا تقریبات میں شرکت کے لیے برابر کا احترام دیں