• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی میں چوری ڈکیتیوں اور کرائم سٹریٹ کی وارداتوں میں روز بہ روز اضافہ اور پولیس کی زیرو کارگردگی

Oct 10, 2019

وہاڑی (محمد اسماعیل اسلم)
وہاڑی میں چوری ڈکیتیوں اور کرائم سٹریٹ کی وارداتوں میں روز بہ روز اضافہ اور پولیس کی زیرو کارگردگی
تفصیل کے مطابق وہاڑی میں ہر روز بلکہ ایک ہی دن میں دن دیہاڑے چوری کی کئی وارداتیں دیکھنے میں آ رہی ہیں اور پولیس ایسی وارداتوں کو روکنے میں پوری طرح ناکام اور جرائم کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو کہ وہاڑی پولیس کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے آج ہی وہاڑی میں فیضل ٹاؤن میں 3 واردات ہوئی اور چور موبائیل پیسے و زیورات وغیرہ لیکر فرار اور پولیس موقع واردات کے گھنٹے بعد تشریف لائی اسکے علاوہ مدینہ کالونی ،کاخانہ بازار و دیگر شہروں میں بھی دن کے وقت چوروں نے اپنا چوری کا کام سرانجام دیا
نصراللہ طارق پی ایم این ایل کا چوری کی وارداتوں کے حوالہ سے کہنا ہے کہ اہل علاقہ کا جینا مشکل ہو گیا ہے لوگ گھروں سے نکلنے سے بھی ڈرتے ہیں اور اہل علاقہ کے لوگ اپنے گھروں و مال کی اپنے تحت حفاظت کر رہے ہیں اور ڈاکوؤں کے خوف و ڈر سے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں انکا مزید کہنا ہے کہ ان وارداتوں کے خلاف جلد از جلد کوئی کاوائی کی جائے اور چوروں کو پکڑ کر لٹنے والی غریب عوام کا مال انکے حوالے کیا جائے