• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میونسپل کارپوریشن کی بروقت کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری رقبہ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔

Feb 16, 2022

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) میونسپل کارپوریشن کی بروقت کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری رقبہ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میلاد چوک کے قریب میونسپل کارپوریشن کی ملکیت رقبہ پر چند قبضہ گروپ عناصر ناجائز قبضہ کر رہے تھے۔ جس کی اطلاع چیف آ فیسر میونسپل کارپوریشن ملک نصراللہ کو ملی جنہوں نے ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیا کو مطلع کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیا اور ملک نصراللہ کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ مذکورہ قبضہ ہونے والی جگہ پر پہنچا تو قبضہ گروپ کے افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ قبضہ گروپ کچھ جعلی دستاویزات کے ذریعے رقبہ کو اپنی ملکیت ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جسے ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیا اور چیف آ فیسر ملک نصراللہ نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ہمراہ اس کوشش کو ناکام بنا کر کروڑوں روپے مالیت کے رقبہ کا تحفظ کو یقینی بنایا۔اس موقع پر چیف سینیٹری انسپکٹر ملک ریاض نے کہا کہ سرکاری ادارہ کی اراضی کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا۔