راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) تاریخی دورہ آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے ، گزشتہ روز کی باعث کے باعث میچ تاحال شروع نہ ہو سکا ۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے جانےوالے میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی کم روشنی کے باعث روک دیا گیا تھا ۔ آج دونوں ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ چکی ہیں مگر ابھی تک کھیل کا آغاز نہیں ہو سکا۔
واضح رہے کہ 24 سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ، گزشتہ روز میچ کے دوران مہمان ٹیم کی دو وکٹیں گریں ۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے تیزی سے رنز بنائے ، آسٹریلوی اوپنرز نے 156 رنز کی شراکت داری قائم کی ، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ففٹیز مکمل کیں ، 156 کے مجموعی سکور پر اوپنر ڈیوڈ وارنر ساجد خان کی گیندپر کلین بولڈ ہو گئے ، ڈیوڈ وارنر نے 68 رنز کئے ۔203 کے سکور پر اوپنر عثمان خواجہ بھی آؤٹ ہو گئے وہ سینچری سے صرف تین رنز کی دوری پر تھے عثمان خواجہ نعمان علی کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
73ویں اوور کے اختتام پر آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنا لئے تھے جبکہ اسے مزید 205 سکور درکار تھے ۔
اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ روز تیسرے سیشن کے دوران 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 476 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 44 ، امام الحق 157 ، اظہر علی 185 اور بابر اعظم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے ۔ سکور 476 ہونے پر پاکستان نےاننگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے 8 باؤلرز کو آزمایا گیا لیکن ناتھن لیون ، کپتان پیٹ کمنز اور مارنس لیبو شگنے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار
