• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترین گروپ کے بعد پنجاب میں ایک اور گروپ متحرک ہوگیا، کتنے ارکان شامل ہیں؟بڑا دعویٰ

Mar 9, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف ایک اور گروپ متحرک ہوگیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہم خیال گروپ ہے جو کہ 10 ارکان پر مشتمل ہے۔ اس گروپ میں سردار غلام محی الدین کھوسہ، تیمور لالی، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، کرنل غضنفر عباس اور اعجاز بندیشہ شامل میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم خیال گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے متحرک ہوا ہے۔ گروپ نے کل دوپہر دو بجے اپنا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔