اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کر دی ہے اور مختلف مخالف دھڑوں کی طرف سے پنجاب میں تبدیلی کے لیے آواز اٹھانے کی خبروں کے بعد وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو تبدیل نہ کرنے کا اشارہ دے دیا اور کہا کہ عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ جتنا کام کیا وہ کسی اور نے نہیں کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے اس حوالے سے واضح کیا کہ عثمان بزدار میڈیا فرینڈلی نہیں ہیں، جس کا انھیں نقصان ہوتا ہے، لیکن وزیراعلی ٰ پنجاب کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہے، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی ایک پورا تھاٹ پراسس ہے، عثمان بزدار رابطوں کی وجہ سے ایم پی ایز میں بھی مقبول ہیں، عثمان بزدار سے مسئلہ ان لوگوں کو ہے جو خود وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
وزیراعظم کی ایک بار پھر عثمان بزدار کی حمایت ، تبدیل نہ کرنے کا اشارہ دیدیا
