اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے مشرف رسول کی بطور سی ای او پی آئی اے تقرری غیر قانونی قرار دیدی ہے اور فیصلے میں تقرری کو غیر قانونی اور غیر شفاف قرار دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن نے تحریرکیا ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ تقرری میں رولزاینڈریگولیشن کو نظراندازکیا گیا، تقرری میں بورڈ آف ڈائریکٹرزکاکام ربڑاسٹیمپ کا تھا،پی آئی اے پہلے ہی قریب المرگ اورتباہی کے دہانے پرہے، تقرری دوستوں کونوازنے کی بری مثال ہے،مشرف رسول کی تقرری میں عوامی مفاد کاخیال نہیں رکھا گیا، بڑے عہدے پر تقرری کے دوران قواعد کاخیال رکھا جانا چاہیے، مشرف رسول کوسول ایوی ایشن کاکوئی تجربہ نہیں، مشیرمہتاب عباسی کی سلیکشن کمیٹی میں موجودگی اجنبی جیسی تھی۔