• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک فوج کے تین افسروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا

Oct 11, 2019

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاک فوج کے تین افسروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 3 میجرز کو ڈسپلن کی خلاف ورزی اور مس کنڈیکٹ پر سزاسنائی گئی ،تینوں میجرزالزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق 2 میجرز کو 2 ،2 سال کی قید بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق الزامات میں اتھارٹی کا غلط استعمال اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے ۔