• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کو” بڑا جھٹکا “دے دیا

Mar 10, 2022

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کی ایک عدالت نے معروف شاعر جاوید اختر کی جانب سے دائر کیے گئے کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کی مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
“انڈیا ٹوڈے “کے مطابق سیشن عدالت نے کنگنا رناوت کی دو درخواستیں مسترد کی ہیں۔ ایک درخواست میں اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے دائر کیا گیا مقدمہ اندھیری کے مجسٹریٹ کی بجائے کسی اور مجسٹریٹ کو دیا جائے۔ دوسری درخواست کنگنا رناوت نے جاوید اختر کے خلاف دائر کی تھی۔
بدھ کے روز ایڈیشنل سیشن جج ایس ایم بھوسلے نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ کنگنا رناوت نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ اندھیری کے مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
خیال رہے کہ معروف بھارتی شاعر جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ جاوید اختر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ نے قومی ٹیلی ویژن پر ان کی تضحیک کی اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اپنے بیانات میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ۔