• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

دوسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گر گئی ، میچ جاری

Mar 12, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا اور آتے ہی پاکستانی باولرز کی دھنائی شروع کر دی ، تاہم ڈیوڈ وانر 36 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا پرفارم کریں۔پاکستان الیون میں فہیم اشرف اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ اورافتخار احمد کو ڈراپ کیا گیا ہے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، عبدالہ شفیق ،محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی، فواد عالم ،اظہر علی ،امام الحق،نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچ ٹھیک لگ رہی ہے۔
یاد رہے کہ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جو بنا کسی نتیجے کے ختم ہوا جس کی وجہ اس کی خراب پچ بتائی جا رہی ہے۔میچ کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان نے الزام عائد کیا تھا کہ راولپنڈی پچ کو جان بوج کر ہمارے فاسٹ بولنگ اٹیک کو ناکام کرنے کیلئے بنایا گیا۔ آئی سی سی نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی سٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جو کہ آئندہ 4سال کیلئے قائم رہے گا۔