اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے ہر صوبے میں موجود ہے ، مسلم لیگ (ن) جی ٹی روڈ جبکہ مسلم لیگ (ق) پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے ۔
اوور سیز پاکستانیوں کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی جماعت ہے ، تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہو گی ، 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جیتی ، سندھ کے شہری علاقوں میں بھی پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ۔
اسد عمر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو دباؤ کا شکار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ، ملک میں اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، ملک کو مضبوط رکھنے کیلئے ہمارا متحد ہونا ضروری ہے ، اوور سیز پاکستانی پاکستان کا سرمایہ ہیں ، مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مل کر مقابلہ کرنا ہے ، ملک قربانی سے ملا ہے ، اس کیلئے مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) جی ٹی روڈ جبکہ مسلم لیگ (ق) پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے ، اسد عمر
