• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

الیکشن کمیشن کے نوٹس کےخلاف وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Mar 17, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جلسہ کرنے پر نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکور ٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کی جانب سے درخواست آج ہی سماعت کےلیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے پبلک آفس ہولڈر الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی،الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم سمیت ہم سب کو نوٹسز جاری کیے، وزیراعظم عمران خان اور میری دستخط سے پٹیشن دائر کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں تھا۔