اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال پر سینئر وزرا کا اجلاس طلب کیا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت سینئر وزراء نے شرکت کی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیو زکے مطابق وزیر اعظم نے سینئر وزراء کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا اس سے قبل وزیر اعظم نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی جس مین قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدیات کی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی اپنے منحرف ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر چکی ہے جبکہ وزیر اعظم بھی واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ، وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت سینئر وزراء کی شرکت
