اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بڑا ہونے کا مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی باتیں سن کر ہنستی آتی ہے ، او آئی سی اجلاس کیلئے ہر حکومت نے اپنے اپنے دور میں کردار ادا کیا ، بلاول ! خدا کیلئے بڑے ہو جائیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقے سے کریں گے ، ہم تصادم نہیں چاہتے ، کسی رکن کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے ، نمبر زپورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن پر ہے ، اپوزیشن نمبرز پورے کرنے کے لئے ضمیر فروشی پر آگئی ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کے اجلاس مسلسل ہو رہے ہیں ، وزیر اعظم کی سربراہی میں آج بھی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، سپریم کورٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کیلئے رہنمائی چاہتے ہیں ، یہ بھی رہنمائی لیں گے کیا یہ ارکان تاحیات نا اہل ہونگے ؟۔
بلاول! خدا کیلئے بڑے ہو جائیں ، شاہ محمود قریشی کا چیئرمین پیپلز پارٹی کو مشورہ
