مالا کنڈ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آئین پر یقین رکھتے ہیں ، وفاق اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہمارا وزیر عظم جنگل کا قانون چاہتا ہے ، ہمارا وزیر اعظم جانور ہے ۔
مالا کنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عمران خان کے باپ کو کرپشن کے باعث نوکری سے نکالا تھا، عمران خان کرپشن کرپشن کرتا ہے ،وفاق میں اس کی حکومت کو تین سال اور صوبے میں 8 سال ہو گئے مگر ایک بھی کرپشن کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ، سلائی مشینوں کی آمدنی سے اربوں کی عمارتیں کھڑی کر لی گئیں ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم کوئی غیر جمہوری طریقہ استعمال نہیں کریں گے،میں گیٹ نمبر 4کو نہیں کھٹکٹاوں گا۔
بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے اردو بولنے سے متعلق بیان پر کہا کہ یہ ہمیں اردو سکھائیں گے ، اردو ہماری قومی زبان ہے ، وزیر اعظم اپنے بچوں کو اردو سکھائیں ، اس ملک میں بہت سے زبانیں بولی جاتی ہیں ، ہم سب زبانوں کی عزت کرتے ہیں ،سازش سازش کا واویلہ مچانے والے خود ایک سازش ہیں ۔
ہمارا وزیر اعظم جانور ہے اور یہ جنگل کا قانون چاہتا ہے ، بلاول بھٹو
