• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چودھری نثار کے قریبی ذرائع نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کردی

Mar 24, 2022

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کی وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار گزشتہ تین دنوں سے اپنے آبائی علاقہ چکری میں حلقہ کے عوام کیساتھ موجود ہیں،ان کاوزیراعظم سے ملنے کاکوئی پروگرام بناہے اور نہ ارادہ رکھتے ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز غریدہ فاروقی نے بتایا تھاکہ وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چودھری نثار سے ملاقات ہوچکی ہے۔ اب سابق وزیرداخلہ کے قریبی ذرائع کے مطابق سینئرسیاستدان چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی، وہ بنی گالہ وزیراعظم سے ملنے گئے نہ کوئی ایساپروگرام ہے۔

ادھر نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی حسن ایوب خان نے بھی بتایا کہ چوہدری نثار اپنے ساتھیوں اور حامیوں کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کا فی الحال پروگرام بھی شیڈول نہیں۔