• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور ٹیسٹ میں ایمپائر علیم ڈار اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان بحث چھڑ گئی

Mar 25, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز فیلڈ ایمپائرز اور آسٹریلی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے درمیان بحث چھڑ گئی۔
تفصیل کے مطابق آسٹریلوی اننگز کے 21 ویں اوور میں علیم ڈار اور احسن رضا نے ڈیوڈ وارنر کو کریز سے زیادہ باہر نکل کے بیٹنگ کرنے پر وارننگ دی ، امپائرز کا خیال تھا اس عمل سے پچ کا حساس حصہ متاثر ہوسکتا ہے اور بعد میں اسپنرز کو فائدہ مل سکتا ہے جس پر آسٹریلوی بیٹر نے بحث شروع کردی۔وارنر کا مؤقف تھا کہ انہیں اپنی کریز سے باہر نکل کر بیٹنگ کرنے کا حق ہے جس کے لیے انہوں نے مخالف ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی بات کی ہے۔وارنر کو سٹمپ مائیک پر امپائرز کے ساتھ بولتے ہوئے سنا گیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں کریز کے اندر کھڑے ہوکر کھیلوں؟ آپ’رولز بُک دکھائیں ورنہ بیٹنگ شروع نہیں کروں گا’۔ بعد ازاں کچھ منٹ کی تاخیر کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ کریز کے ڈینجر ایریا پر غیر غروری بھاگنا کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس وجہ سے اسپنرز کو مدد ملتی ہے۔