لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور کرنے اور تحریک عدم اعتماد میں حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومتی وفد آج چودھری برادران سے ملاقات کرے گی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکومتی وفد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہیں ۔ ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں اتحادکےمعاملات پربات چیت ہوگی، وفاق اورپنجاب کےمعاملات زیرغورآئیں گے۔