کرائسٹ چرچ (نمائندہ خصوصی) ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پے در پے شکستوں کا سلسلہ جاری ہے ، قومی ٹیم ایونٹ میں 7 میچز کھیل چکی ہے جہاں اسے 6 مرتبہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا ، آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے 71 رنز سے شکست دی ۔
ویمن ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا مقابلہ کیا ، پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ، نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 265 رنز بنائے ، 266 کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا پائی ۔
ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ایک اور بد ترین شکست، نیوزی لینڈ نے 71 رنز سے ہرا دیا
