• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

‘دی کپل شرما شو’ کو پھر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ ، جلد اعلان متوقع

Mar 27, 2022

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف کامیڈی شو’دی کپل شرما شو ‘کو ایک بار پھر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، یہ فیصلہ کپل شرما کے دورہ امریکا کی وجہ سے کیاہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپل شرما جلد ہی امریکا کے دورے پر جائیں گے ،جس وجہ سے شو کی اقساط کی شوٹنگ نہیں کی جاسکے گی اس لیے پروڈیوسرز نے عارضی طور پر کامیڈی شو کو کچھ دیر کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کپل شرما کا ایک ماہ طویل امریکا کا دورہ جون کے وسط میں طے ہے اور ان کی ٹیم نے اسی دوران وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے البتہ شو بند ہونے سے پہلے مداحوں کیلئے کچھ اقساط کی شوٹنگ مکمل کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق کپل اور ان کی ٹیم چند دنوں میں اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گی۔