• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3 روزہ دورےپرچین روانہ

Mar 29, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چینی سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ کی دعوت پر چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ افغانستان کےہمسایہ ممالک کےتیسرےاجلاس میں شرکت کریں گے، وہ ٹرائیکاپلس اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران وزیر خارجہ افغانستان اورخطےمیں امن کیلئےمشترکہ کوششوں پربات کریں گے، خطے میں امن و امان سےمتعلق پاکستانی مؤقف بھی اجاگر کیا جائے گا جبکہ شاہ محمودقریشی چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورہ چین کےدوران شاہ محمود قریشی روس اورایران کےوزرائےخارجہ سےبھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات،تعاون کےفروغ پربات چیت ہوگی۔