کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ ہائیکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سمات ہوئی ، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دلائل سننےسے انکار کر دیا ۔
دوران سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ ہم اس وقت درخواست پر نوٹسز جاری نہیں کر سکتے ، اگر کوئی مسئلہ ہے تو نئی درخواست دائر کریں ، ہم نے حفاظتی ضمانت منظور کی ہے ، پہلے ملزم کو تو آنے دیں ، اگر گرفتاری ہوئی تو پھر توہین عدالت کی درخواست دائر کریں ۔
عدالت نےریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو پھر دیکھیں گے ، جب کچھ ہوا ہی نہیں تو ہم کیسے توہین عدالت کے نوٹسز جاری کریں ؟، عدالت نے ایم این اے جام عبدالکریم کی متفرق درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دلائل سننے سے انکار کر دیا
