لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف سے طے پانے والے معاملات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام فیصلے میری مشاورت ، مرضی اور رضا مندی سے ہوئے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تک جوفیصلےہوئےوہ میری رضامندی کیساتھ ہوئے،تمام سیاسی فیصلوں کو میری مکمل حمایت حاصل ہے،جوافواہیں چل رہی ہیں اورچلوائی جارہی ہیں،وہ غلط ہیں، حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کرنانامناسب بات ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال کے تناظر میں خاندانی اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہماراخاندان اورجماعت ایک پیج پرہیں۔
صدر مسلم لیگ (ق) نے مزید کہا کہ وضاحت پر یقین نہیں رکھتا ، سیاسی فائدے کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہو گی ، کہنا چاہوں گا کہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جتا ہے ، پیسے کے لین دین کے الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ، موجودہ اسمبلی میں نوجوانوں کی تعداد سابق اسمبلیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے ، نوجوانوں پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط ہے ، خاص کر پڑھے لکھے لوگ پیسے کے لین دین کی بات کو پسند نہیں کرتے ۔
صدر مسل لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا یا کرانا انتہائی نا مناسب ہے ، حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا بھی نہایت غیر مناسب ہے ۔