لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو چیلنج کر دیا گیا ، درخواست میں لیسکو چیف اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار نے کہا کہ لاہور میں 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، عدالت لیسکو کے چیف سمہت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے ۔
خیال رہے کہ ایندھن کی کمی اور پاور پلانٹس میں تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
