لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹیم کے” واحد بادشاہ “کا نام بتادیا۔
روزنامہ” جنگ” کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار فتح کے بعد شاداب خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا۔شاداب خان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “بادشاہ صرف ایک ہی ہے جس کا نام بابر ہے”۔
ایک طرف پی ٹی آئی کی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال، دوسری جانب ریڈ زون کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا
قومی کرکٹر نے یہ بھی لکھا کہ پوری ٹیم نے کوشش کی جبکہ فاسٹ باؤلرز نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، فخر زمان نے شاندار آغاز کیا جسے عفتی بھائی اور خوشدل نے پُرسکون انداز میں ختم کیا، بحیثیت ٹیم ہم مزید محنت کریں گے، یقین رکھیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے زیر کردیا۔ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی جبکہ آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
شاداب خان نے ٹیم کے” واحد بادشاہ “کا نام بتادیا
