• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ مہوش حیات کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

Apr 5, 2022

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستانی مشہور اداکارہ مہوش حیات جو اپنی اداکاری اور دلکش انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے سمندر کے کنارے بنائے جانے والی تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئی۔
34سالہ اداکارہ کے اگر انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو اس دفعہ اداکارہ اپنی پوسٹ کی وجہ سے تنقید نگاروں کی زد میں آ گئیں اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ©©”کاش کی تم یہاں ہوتے“۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہمیں اس سے پہلے بھی فٹنس کے حوالے سے معلومات دیتی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ تبصرہ نگاروں نے اپنے تبصرے کے ذریعے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ 2019ئ کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا اور کام کی اگر بات کی جائے تو اداکارہ ان دنوں میں لندن نہیں جاﺅں گی میں نظر آنے والی ہیںجس میں ان کے ساتھ اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ کبری خان شامل ہو گی