اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں اسد عمر اور فواد چودھری کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی مطیع اللہ جان اور فواد چودھری میں تلخ کلامی ہو گئی ، دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری نے گفتگو شروع کی جبکہ صحافی مطیع اللہ جان کی جانب سے ان سے سوال پوچھا گیا ، صحافی نے ان سے سوال پوچھا جس پر فواد چودھری نے کہا کہ تم صحافی ہو ہی نہیں ، تم صرف ایک یو ٹیوبر ہو ، کرائے کے صحافی ہو
میں تمہاری کسی بات کا جواب نہیں دے رہا۔
فواد چودھری کی جانب سے سخت زبان کے استعمال پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ، صحافیوں کی جانب سے فواد چودھری کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ اگر وہ معذرت کر لیں تو پریس کانفرنس بحال کر دی جائے گی لیکن فواد چودھری نے معذرت نہیں کی جس پر صحافیوں نےمائیک اٹھا لئے اور احتجاج کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری اور صحافی مطیع اللہ جان میں تلخ کلامی ، سخت جملوں کا تبادلہ
