کراچی (آئی این پی) ایک ٹی وی چینل کے لائیو شو کے دوران معروف اداکار اعجاز اسلم کا پاجامہ پھٹ گیا۔
سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کے شو سے لی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فہد مصطفی کو دوران شو اعجاز اسلم کے ساتھ پیش آئے غیر معمولی واقعے سے متعلق بتاتے دیکھا گیا۔فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ اعجاز اسلم کا پاجامہ پھٹ گیا جس کے بعد انہوں نے تمام میزبان اداکاروں سے سٹیج پر کھڑے رہنے بجائے بیٹھنے کی درخواست کی۔
ویڈیو میں اعجاز اسلم کو پھٹے پاجامے کے ساتھ بیٹھے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ساتھی اداکار ان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر محظوظ ہورہے ہیں۔
لائیو شو میں اعجاز اسلم کا پاجامہ پھٹ گیا
