جدہ(نمائندہ خصوصی) پاکستانی پہلے یو ٹیوبر زید علی اور ان کی اہلیہ یمنی زید نے بیٹے کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بارے میں ولاگر نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ” الحمداللہ اس رمضان اللہ تعالی نے ہمیں اپنے گھر دوبارہ بلایا،ہم نے عمرہ ادا کیا اور یہ تصاویر اذیان کی ہیں جو اس وقت ہمارے ساتھ مسجد نبوی میں مدینہ میں موجود ہے“۔
اسی طرح انھوں نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر بھی مسجد نبوی سے شیئر کی جس میؐں مسجد نبوی میں موجود ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی نژاد زید علی پاکستان کے پہلے سوشل میڈیا سٹار ہے جنھوں نے سوشل میڈیا کو کمانے کا ذریعہ بنایا اور اس سے کافی شہرت بھی حاصل کی ۔انہوں نے 2017ءمیں یمنی زید سے شادی کی تھی ۔
واضح رہے کہ زید علی کینڈا میں ہی پلے بڑھے ہیں اور تعلیم بھی وہی سے حاصل کی ہے اور وہیں پر اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہیں لیکن ان کے گھر کا ماحول پاکستانی طرز کا ہی ہے۔