لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستانی مشہور گلوکار فلک شبیر کی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ۔انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار عالیانہ کو کلمہ سناتے ہوئے سلا رہے ہیں جب سارہ خان آتی ہے اور وہ پوچھتی ہے کہ کیا یہ سو رہی ہے تو وہ انھیں چپ ہونے کا اشارہ کرتے ہے۔ویڈیو کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ”اور جب یہ اس طرح سے سو رہی ہوں“۔فلک شبیر کا یہ انداز ان کے مداحوں کا دل کو موہ گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واضح رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان پاکستان کے مشہور جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں اسی طرح ان کی بیٹی عالیانہ فلک اپنی معصومانہ حرکتوں اور مسکراہٹ کی وجہ سے والدین کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہو ئی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر 2020ءمیں رشتہ ازدوج میں بندھے تھے اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے اسی طرح کام کی اگر بات کی جائے توگلوکار فلک شبیر اپنی آنے والی نئی میوزک ویڈیو میں اہلیہ سارہ خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔.
فلک شبیر کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
