• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

‘لوگوں کی سپورٹ ہوا کا رُخ بدل دیگی’ ثمینہ پیرزادہ عمران خان کی حمایت میں آگئیں

Apr 10, 2022

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایتی بن کر سیاسی گرما گرمی میں سامنے آگئیں۔
ثمینہ پیرزادہ ان اداکاروں میں شامل ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کررہی ہیں تاہم اب انہوں نے تحریک عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم عمران خان کی سپورٹ کے لیے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میری ٹوئٹر فیملی ہم نے گھبرانا نہیں ہے اور اپنے کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑنا ہے، گیم تو اب شروع ہوا ہے، ہم جیت جائیں گے کیونکہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔
عمران خان جاتے جاتے اپنے وزراء کو بڑا سرپرائز دےگئے
اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کی سپورٹ ہواؤں کا رُخ بدل دے گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔