• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہباز گل اور شہزاد اکبر کو ہراساں نہ کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو حکم

Apr 13, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آبا دہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل اور شہزاد اکبر کو ہراساں نہ کیا جائے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے دونوں کے نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم امتناع میں توسیع کر دی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی کی جانب سے دونوں کو ہراساں نہ کیا جاے ۔
عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ایف آئی اے یقینی بنائیں کہ شہزاد اکبر ، شہباز گل کو ہراساں نہ کیا جائے ، عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موقف اپنایا گیا ہے کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی خلاف قانون ہے ،ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں اور یہاں تک کہ کوئی الزام بھی نہیں ہے اس لیے بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے ۔