• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ کا رجحان بڑھ گیا ، شیری رحمان

Apr 13, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ کا رجحان بڑھ گیاہے ،عمران خان کے مشتعل کارکنان خطرناک رجحان پیدا کر رہے ہیں ۔
شیری رحمان نے کہا کہ کارکنان وہی عمل کرتے ہیں جو قیادت کہتی ہے ، تمام صورتحال کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ہے ، کارکردگی پر سوالات سے بچنے کیلئے امریکہ مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے ، لوگ آپ کے بیانیہ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ہوٹل میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور نور عالم سمیت دیگر سیاسی افراد موجود تھے جہاں ایک بزرگ نے نور عالم پر غدار سمیت دیگر الفاظ کسے جس پر مصطفی نواز کھوکھر اور نور عالم نے بزرگ شہری کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔