• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

15سال بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ میں ایک ہی ٹیم کاحصہ بن گئے

Apr 15, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ میں 15 سال بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ ایک ٹیم میں کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
گزشتہ روز سسیکس کرکٹ کاؤنٹی کی جانب سے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارت کے چیتشور پجارا نے ڈیبیو کیا۔ڈربی شائرکرکٹ کلب کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ان دونوں کھلاڑیوں کو میچ سے قبل سسیکس کی جانب سے کیپس دی گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2007 میں بھارت کے فاسٹ بولر آرپی سنگھ اور پاکستان کے لیگ اسپنر منصور امجد لیسٹرشائر کی طرف سے کاونٹی کرکٹ میں ایک ساتھ کھیلتے دکھائی دئیے تھے۔
دوسری جانب شان مسعود نے ڈربی شائرکرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سسیکس کے خلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچ میں ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔شان مسعودکاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔ ڈربی شائر اور سسیکس کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر ڈربی شائر نے 2 وکٹوں پر 327 رنز بنالیے ہیں۔