• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نئی حکومت بھی روپے کی قدر بحال نہ کر سکی ، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

Apr 21, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) نئی حکومت بھی روپے کی قدر بحال نہ کر سکی ، انٹر بینک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ، آج صبح سویرے ہی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187 روپے 22 پیسے ہو گئے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 188 روپے سے زائد ہو چکی ہے ۔