• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کے الزام کی درخواست انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کردی گئی

Apr 25, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کے الزام کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد نے کی ، عدالت نے درخواست کو انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کر دیا۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشنپر جانبداری کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور عامر کیانی وکیل شاہ خاور کے ہمراہ پیش ہوئے ، درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی کافی عرصہ سے سکروٹنی کی جا رہی ہے ، ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ وہ دیگر پارٹیز کے اکاؤنٹس کی بھی سکروٹنی کرے ، دیگر سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی سکروٹنی کے کیسز کی رفتار سست روی سے چل رہی ہے ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کی انٹراکورٹ اپیل بھی آج لگی ہوئی ہے ، کیا اس درخواست کو اسی کے ساتھ سن لیں ؟، عدالت نے درخواست کو انٹرا کورٹ اپیل کےس تھ منسلک کردیا۔درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔