• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ، محمد رضوان کی تنزلی

Aug 4, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے ، بیٹنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔
تازہ رینکنگ کے مطابق بھار ت کے “سوریا کمار یادیو”دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جس کے بعد محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ، بولرز میں آسٹریلیا جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ویں نمبر پر موجود ہیں