• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ملائیشیا کا دورہ،بحری مشق میں حصہ لیا

Aug 6, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے ملائیشیا کا دورہ کیا، دو طرفہ بحری مشق میں حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملائیشیا کے نیول بیس آمد پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا،پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبا ت کا دورہ کیاجبکہ میزبان بحریہ کے افسران اور مختلف سفارتی شخصیات نے پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا،پی این ایس تیمور نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دو طرفہ بحری مشق میں حصہ لیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔