اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلامی ٹچ دینے والوں کو اب قانونی ٹچ دینے کی ضرورت ہے ، عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں ۔
شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہر چوری پکڑے جانے پر عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں ، عمران خان نے 8 سال تک پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے مگر اللہ تعالیٰ کا ملک پر کرم ہوا اور جعلی صادق و امین کی اصلیت سامنے آگئی ۔
پاکستانی سٹوڈنٹس امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افئیرز پروگرام کے تحت امریکہ پہنچ گئے
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ شہداء کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں ۔
ادھر مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ہے ، الیکشن کمیشن فیصلے کے تحت عمران خان نے 5 سال جھوٹا بیان حلفی دیا، 8سال میں 11 بار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ، فارن ایجنٹ ، فارن ایڈڈ پارٹی کیلئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں ، یہ آج سو باتیں کر رہے ہیں 8 سال میں الیکشن کمیں میں بات کرتے ۔
اسلامی ٹچ دینے والوں کو اب قانونی ٹچ دینے کی ضرورت ہے ، رانا ثناء اللہ
