لاہور پریس کلب میں سپورٹس جمنازیم کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال اور صدر پریس کلب ارشد انصاری نے سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا۔صدر ارشد انصاری، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، حسنین چوہدری، گل نوازسمیت صحافیوںکی ایک بڑی تعداد کے علاوہ معزز مہمان سید عاصم شاہ ( رنگ آف پاکستان)، خواجہ ندیم ( شیپس ) ، میاں عاکف ( یو ایس اے ) ، شہباز حسین ( تیز گروپ آف نیوز ) ، محمد تنویر ( ہیلتھ گارڈ ) اس موقع پر موجود تھے۔ سپورٹس جمنازیم میں صحافیوں کی سہولت کے لئے جدید مشینری مہیاکی گئی ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری نے معزز مہمانوں کی کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہارکرتے ہوئے پریس کلب کی طرح جلد ہی صحافی کالونی میں بھی سپورٹس جمنازیم کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم صحافی برادری کی انتھک محنت سے بخوبی آگاہ ہیںجو مشکل حالات میں بھی