• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عمران خان 30 کروڑ سے زائد اثاثے، 228کنال زمین کے مالک،اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

Aug 16, 2022

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 کے ضمنی انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، عمران خان نے مجموعی طور پر 30 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 495 روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں،228 کنال زمین ملکیت ظاہر کی ہے۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی اور بنی گالا میں ایک گھر موجود ہے ، عمران خان کی ملکیت میں 2 لاکھ مالیت کی 4 بکریاں بھی موجود ہیں تاہم دونوں میاں بیوی کے پاس زیورات اور گاڑی ہونے کے خانے میں کچھ نہیں ظاہر کیا گیا جب کہ عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری بھی نہیں ہے۔وراثت میں ملنے والے 2 گھر، بھکر میں 228 کنال زمین ظاہر کی گئی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ، ایک کمرشل پلاٹ اور 14 لاکھ کرائے کی مد میں آمدن ظاہر کی گئی ہے ۔