• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور پریس کلب میں سپورٹس جمنازیم کی افتتاحی تقریب کا اہتمام

Oct 13, 2019

لاہور پریس کلب میں سپورٹس جمنازیم کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال اور صدر پریس کلب ارشد انصاری نے سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا۔صدر ارشد انصاری، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، حسنین چوہدری، گل نوازسمیت صحافیوںکی ایک بڑی تعداد کے علاوہ معزز مہمان سید عاصم شاہ ( رنگ آف پاکستان)، خواجہ ندیم ( شیپس ) ، میاں عاکف ( یو ایس اے ) ، شہباز حسین ( تیز گروپ آف نیوز ) ، محمد تنویر ( ہیلتھ گارڈ ) اس موقع پر موجود تھے۔ سپورٹس جمنازیم میں صحافیوں کی سہولت کے لئے جدید مشینری مہیاکی گئی ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری نے معزز مہمانوں کی کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہارکرتے ہوئے پریس کلب کی طرح جلد ہی صحافی کالونی میں بھی سپورٹس جمنازیم کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم صحافی برادری کی انتھک محنت سے بخوبی آگاہ ہیںجو مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاںاحسن طریقے سے ادا کرتے ہیں اور ایک صحافی اپنے فرائض اس وقت ہی بہتر طورپر ادا کرسکے گا جب وہ ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند اور فٹ ہوگا اور اس سلسلہ میں لاہور پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کے لئے قائم کیا گیا سپورٹس جمنازیم کا قیام بہت بڑی خدمت اور کاوش ہے اورمیں حکومت کی جانب سے آپ کی اس کاوش میںبھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔انھوںنے حکومتی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت نیک نیتی سے عمل پیرا ہے اور وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کامثبت اور پرامن چہرہ دنیا کے سامنے بہترین اندازمیں پیش کر رہے ہیں اورجس انداز میں انھوںنے مسئلہ کشمیر دنیاکے سامنے اجاگر کیا ہے اس سے وہ ناصرف پاکستان بلکہ عالم اسلام اور تمام دنیا کے بہترین لیڈر بن کر ابھرے ہیںاور یہ بات ان کے سیاسی مخالفین کو ایک آنکھ نہیں بھارہی اور وہ سازشوں کے جال بچھا رہے ہیں۔ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیاگیا اور معزز مہمانوںکویادگاری شیلڈزاور گلدستے پیش کئے گئے۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضاکو سپورٹس جمنازیم کے قیام میں بھرپور کردا رادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

زاہد عابد
سیکرٹری