• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پوری قوم کو ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس تھا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ، خواجہ آصف

Aug 17, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قوم کو ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس تھا مگر پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران نے خیرات کے پیسوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، فارن فنڈنگ فیصلے سےبچنے کیلئے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی لسبیلا میں افسوسناک حادچہ ہوا ، قوم سوگوار تھی کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ، عمران خان نے شہباز گل کے بیان پر چھ روز بعد رد عمل دیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا، وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا۔