• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا،فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایشیا ءکپ سے باہر

Aug 20, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیاء کپ سے باہر ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں طویل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
نجی ٹی وی “سماء “کے مطابق پاکستان کی اٹیکنگ بولر شاہین شاہ آفریدی دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث اب 4 سے 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور رہیں گے، فاسٹ بولر انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور ایشیا ءکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انجرڈ قومی کھلاڑی کو طویل آرام کا مشورہ دیا ہے،ڈاکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی کو 4سے 6ہفتوں کے آرام کا کہا ہے۔