• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان نے نیدر لینڈز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر کلین سویپ کردیا

Aug 22, 2022

روٹر ڈیم (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی نیدر لینڈز کو سخت مقابلے کے بعد نو رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے تینوں میچ جیت کر میزبان ٹیم کو کلین سویپ کردیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 207 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم نے مقابلہ تو خوب کیا لیکن اس کو اختتام تک نہ پہنچا سکی اور 197 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی۔ نیدر لینڈز کی طرف سے ٹام کوپر نے 62 جب کہ وکرم جیت سنگھ نے 50 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی جانب سے نسیم شاہ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد وسیم نے بھی زبردست گیند بازی کرتے ہوئے چار شکار کیے۔
قبل ازیں پاکستان کی ٹیم نے 50 اوورز میں 206 رنز بنائے اور آل آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 91 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخر زمان 26 اور آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ گرین کیپس کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عبداللّٰہ شفیق نے 2، خوشدل شاہ نے 2، محمد حارث نے 4 اور محمد وسیم نے 11 رنز بنائے۔نیدلینڈز کی طرف سے باس ڈے لیڈے 3 وکٹیں لے کر کامیاب رہے اور وویان کنگما نے 2 آؤٹ کیے جبکہ آریان دت، شارض احمد اور لوگان وین بیک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔